متحدہ عرب امارات

عجمان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

عجمان کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ  نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط چند معاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوں گے۔

نئے قواعد و ضوابط درج ذٰیل ہیں:

  • کیفے، اسنیک شاپس، اور ریستوران رات 12 بجے بند کرنے ہوں گے۔
  • اور ان جہگوں پر صارفین کی گنجائش صرف 50 فیصد ہوگی۔
  • زیادہ سے زیاہ 50 لوگ شادی کی تقریب یا کسی اور سماجی ایونٹ میں شرکت کر پائیں گے۔
  • اور جن جگہوں یا حالز میں یہ تقریبات ہوں گیں، ان حالز کی گنجائش صرف 50 فیصد کر دی جائے گی۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن مہم کو تیز کر رہے ہیں اور ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا سخت کاروائی کی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button