متحدہ عرب امارات

ابوظہبی اور شارجہ میں  کورونا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے جانے والے نئے قواعد و ضوابط کی تفصیلات

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی اور شارجہ امارات کی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان قواعد کے تحت بعض عوامی مقامات اور سماجی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ذٰیل نئے قواعد و ضوابط سے متعقل تمام تفصیلات دی گئی ہیں جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں:

ابوظہبی:

ابوظہبی حکام کی جانب سے کمرشل، اکنامک، اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے گنجائش میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

  • تمام شاپنگ مالز صرف 40 فیصد گنجائش پر کام کر سکیں گے (جیسا کہ اگر کسی دکان میں 100 افراد کا داخل ہونے کی گنجائش ہے تو اس میں ایک وقت میں صرف 40 افراد ہی داخل ہو پائیں گے۔
  • اسی طرح سے جم، نجی ساحل، اور سویمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • ریستوران، کافی شاپس، ہوٹل، عوامی ساحل، اور پارک 60 فیصد گنجائش پر کام کریں گے۔
  • ٹیکسیوں میں بھی کم مسافر لیجانے کی اجازت ہوگی، جس کی شرح 45 فیصد ہے۔
  • جبکہ بسوں میں 75 فیصد مسافر لیجانے کی اجازت ہوگی۔
  • مزید برآں، حکام کی جانب سے ابوظہبی میں سینما حالوں، پارٹیوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  • شادی کی تقریبات اور فیملی اجتماعات میں صرف 10 لوگوں کے  شرکت کی اجازت ہوگی۔
  • جنازے میں 20 لوگوں کے شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

اور کمیٹی کی جانب سے انسیپکشن تیز کرنے کا اندیہ دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

شارجہ میں درج ذٰیل نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے:

  • گھروں میں شادیوں جیسی تقریبات میں 20 سے زیادہ لوگوں کو مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • ان تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کو ایک دوسرے 4 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
  • اور تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں، ہاتھ نہ ملائیں اور بوسہ کرنے سے گریز کریں۔
  • اور تمام وقت فیس ماسک پہننا ہوگا۔ اور ان تقریبات میں سینی ٹائزیشن کا انتظام موجود ہونا چاہیے۔
  • اور ڈائننگ ٹیبلوں پر ان ٹیبلوں کی اصل گنجائش سے آدھے افراد بیٹھانے کی اجازت ہوگی۔
  • ان تقریبات کا دورانیہ 4 گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
  • مزید برآں، ان تقریبات کے دوران لائیو میوزک جیسی کوئی بھی تفریحی سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی:

دبئی میں اس ماہ کے آغاز میں سینما حالوں کو 50 فیصد جبکہ شاپنگ مالز کو 70 گنجائش پر کام کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button