متحدہ عرب اماراتٹپس

کیا ابوظہبی کے ویزے کے حامل افراد دبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکتے ہیں؟

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن کے بعد جیسے ہی بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے بیرون ملک پھنسے یو  اے ای کی رہائشی واپس آنے لگے ہیں۔ تاہم انہیں مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ کورونا کے باعث ایمگریشن پالیسیوں یو اے ای حکام کی جانب سے کی گئی تبدیلیاں ہیں۔

بیرون ملک سے متحدہ عرب امارات آنے والوں کے  لیے قوانین مختلف امارات میں مختلف ہیں۔ بیشتر افراد کی جانب سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اگر انکے پاس ویزا ایک امارات کا ہو تو کیا وہ کسی دوسری امارات میں لینڈ کر سکتے ہیں؟

ایسا ہی ایک سوال نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو اس ایک قاری کیجانب سے کیا گیا۔ قاری کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کہ ابوظہبی کے ویزے کے ساتھ وہ دبئی میں لینڈ کر سکتا ہے یا نہیں؟

گلف نیوز کی جانب سے دیا گیا جواب درج ذیل ہے:

دبئی ایئر پورٹ کی ویب سائٹ دی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق کسی دوسری امارات کا ویزا رکھنے والے افراد دبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم انہیں آئی سی اے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

آئی سی اے سے اجازت نامے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار:

آئی سی اے کے مطابق یو اے ای کے ویلڈ ویزوں کے حامل افراد آئی سی اے کی ویب سائٹ (uaeentry.ica.gov.ae ) پر اپنا پاسپورٹ نمبر اور دیگر معلومات درج کرکے یو اے ای میں داخلے کے اجازت نامے کے حوالے سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد یو اے ای واپس آںے کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

10 جولائی 2020 کو متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اماراتی شناختی کارڈ اور ویزوں کے حوالے سے قوانین میں متعدد ترامیم کیں۔ اور آئی سی اے کے فنشکنز کو نارمل طریقے سے کام کرنے کے لیے بحال کردیا۔

ان نئی ترامیم کے مطابق آئی سی اے ایسے تمام افراد جن کے ویزے  یکم مارچ 2020 کے بعد ختم ہوئے اور یا وہ جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے ملک سے باہر ہیں، انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ایک مخصوص وقت دے گی جس کے دوران ایسے افراد ملک میں دوبارہ داخل ہو سکیں گے۔

اور جب آپ آئی سی اے کی ویب سائٹ پر واپسی کے اجازت نامے کے لیے اپلائی کریں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آیا آپ واپس کے اہل ہیں یا نہیں۔

اسی طرح سے دبئی کے ویزوں کا اجراء کرنے والی اتھارٹی GDRFA کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ایسے رہائشی جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے یو اے ای سے باہر ہیں وہ GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے  کے بعد دبئی واپس آ سکتے ہیں۔

دبئی ایئر پورٹ پر آنے والوں کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا لازم ہوگا:

دبئی ایئر پورٹ کی ویب سائٹ پر کورونا کے حوالے جاری کی گئی تازہ ترین ہدایات کے مطابق دبئی ایئر پورٹ آنے والے رہائشیوں اور شہریوں کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا:

  • دبئی کا سفر کرنے سے 96 گھنٹے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کی منفی رپورٹ پرنٹ کروا کے ساتھ لانی ہوگی جو کہ انگلش کا عربی میں ہونی چاہیے، ہاتھ سے لکھی رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔
  • تاہم یو اے ای کی شہریوں کو اس شرط سے استشنیٰ حاصل ہوگی اور انکے ٹیسٹ دبئی پہنچے پر کیے جائیں گے۔
  • تمام رہائشیوں کو دبئی کا سفر کرنے سے پہلے GDRFA سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
  • اور دیگر امارات کے رہائشی جو دبئی ایئر پورٹ پر آنا چاہتے ہیں آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
  • 12 سال سےکم عمر بچے اور معزور بچوں کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے استشنا حاصل ہے۔
  • تمام رہائشیوں اور شہریوں کو دبئی ایئرپورٹ پہنچ کر کورونا کے حوالے سے بنائی گئی اسمارٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔

کیا ابوظہبی کے رہائشی شارجہ میں لینڈ کر سکتے ہیں؟

13 اکتوبر کو ایئر عربیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شارجہ آنے والے ابوظہبی اور العین کے رہائشیوں کو آئی سی اے کی جانب سے گرین سگنل حاصل کرنا ہوگا۔ اور انہیں ایسا کرنے کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں سے ملک میں داخلے کے لیے اپنا اسٹیٹس معلوم کرنا ہوگا۔

تاہم، دیگر امارات کے رہائشیوں کو سفر سے قبل آئی سی اے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button