متحدہ عرب امارات

دبئی کے ایکسپائر ویزوں کے ساتھ بیرون ملک پھنسے رہائشی واپس پہنچ پانے پر خوشی سے سرشار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایکسپائر ہو چکے ویزوں اور سفری  پابندیوں کےباعث پاکستان اور بھارت سمیت دیگر 6 ممالک میں پھنسے ہوئے دبئی کے رہائشی اب دبئی واپس آ رہےہیں۔  سینکڑوں ایسے رہائشی دبئی واپس آ پانے پر خوش ہیں اور ویزوں کی ایکسپائری کی تاریخ میں خود کار طریقے سے کی جانے والی توسیع پر دبئی حکام کے شکرگزار بھی ہیں۔

پیر کے روز دبئی کے ریذیڈنسی اور فارن افیئرز سے متعلق محکمے GDRFA  کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی کہ کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے دبئی کے رہائشیوں ویزوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع 9 نومبر تک کی گئی ہے۔

مزید برآں، ویزوں میں توسیع صرف ان افراد کے لیے کی گئی ہے جن کے ویزے 20 اپریل سے 9 نومبر کے درمیان ایکسپائر ہو چکے ہیں یا ہوں گے۔ اور جب یہ رہائشی واپس آئیں گے تو  انہیں نیا ویزا حاصل کرنے اور اپنا اسٹیٹس تبدیل کروانے کے لیے ملک میں داخلے کی تاریخ سے 30 دن کی رعایتی مدت فراہم کر دی جائے گی۔

تاہم، دبئی کی جانب سے اٹھائے گئے اس انسان دوست اقدام کی وجہ سے پاکستان، بھارت، نیپال، یوگینڈا، نائجیریا، اور سری لنکا میں پھنسے ہزاروں رہائشی دبئی میں اپنے گھروں اور کاموں پر واپس آ سکتے ہیں۔ ایسے رہائشیوں کی ایک کثیر تعداد واپس آ بھی چکی ہے۔ جو کہ دبئی حکام کے اس اقدام پر شکرگزار ہیں۔

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز نے ایسے کئی رہائشیوں سے بات کی اور انکے تاثرات جانے۔ خلیج ٹائمز نے پاکستان میں پھنسی ایسے ہی ایک رہائشی دانش سمانا سے بات کی جو چند دن پہلے ہی دبئی واپس پہنچیں ہیں۔ دانش اپنی نومولود بیٹی سے ملنے پاکستان گئے تھے اور سفری پابندیوں کے باعث پاکستان میں ہی پھنس گئے۔ تاہم دبئی اور یو اے ای حکام کے حالیہ اقدامات کی وجہ سے دانش دبئی واپس آ کر منگل کے روز اپنے دفتر جا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دانش نے بتایا کہ اس دبئی واپس آنے کے لیے کئی قسم کی مشکلات سے گزرنا پڑا۔ جس میں انکی بیٹی کے لیے ویزے کے لیے اپلائی کرنا اور پاکستان کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا شامل ہیں۔ تاہم، انہوں نےبتایا کہ دبئی پہنچنے پر انکی بیٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں داخلے کی اجازت دی گئی۔

دانش نے بتایا کہ کچھ مشکلات کا ضرور سامنا کرنا پڑا لیکن وہ دبئی واپس پہنچ کر خوش ہیں۔ اسی طرح دیگر ممالک سے دبئی آنے والے رہائشی بھی خوش اور حکام کے شکرگزار ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button