متحدہ عرب امارات

ابوظہبی اور شارجہ سے بیرون ملک سفر کے لیے روانگی سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھانا لازمی قرار

ایئر لائنز کو چیک ان پوائنٹ پر پی سی آر کی رپورٹ جمع کرنا ہوگی، نوٹیفکیشن

 

خلیج اردو آن لائن:تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کو روانگی سے قبل کورونا وائرس  ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔

خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ ایئرپورٹ نے اپنے ٹریول پارٹنرز کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا ہے ( جس کی ایک کاپی خلیج ٹائمز نے دیکھی ہے) جس میں کہا گیا ہے ، "متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت سے موصول ہونے والی ہدایت کے مطابق شارجہ ایئرپورٹ سے سے جانے والے تمام مسافروں کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھنا ہوگی۔ اور ٹیسٹ روانگی کے وقت سے 48 گھنٹوں سے زیادہ پہلے نہ کروایا گیا ہو”۔

اس نوٹفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو چیک ان پوائنٹ پر پی سی آر کی رپورٹ جمع کرنا ہوگی۔

خلیج ٹائمز کی طرف سےجب شارجہ ایئر پورٹ پر رابطہ کیا گیا تو کال سینٹر کے ایجنٹوں نے تصدیق کی کہ اب ٹیسٹ لازمی کردیا گیا ہے۔ کال سینٹر کے عہدیدار کے مطابق ، اس حوالے سے تمام ایئر لائنز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ابوظہبی میں ددو ہوائی کمپنیاں پہلے سے ہی روانگی کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دے چکی ہیں۔ اتحاد ایئر لائن نے بدھ کے روز کورونا کی منفی رپورٹ کو لازم قرار دیا تھا۔

اتحاد ایئر لائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ حکومت کی تصدیق شدہ کسی بھی لیب سے کروایا جا سکتا ہے اور یہ ٹیسٹ روانگی سے 96 گھنٹوں کے اندر اندر کروانا ہوگا۔

اسی طرح ایئر انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے 21 اگست سے ابوظہبی سے روانگی کے خواہشمند مسافروں کو کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button