متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے بڑی آسانی پیدا کر دی گئی

 

خلیج اردو
24 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں داخلے کے حوالے سے ضوابط کی فہرست اپڈیٹ کی گئی ہے۔ ابوظبہی میں داخلے کیلئے نئے ہدایات جاری کیے گئے ہیں ۔

ابوظبہی میڈیا ہاؤس کے مطابق ابوظبہی ایمرجنسی ، کراسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کیلئے ملک میں داخلے ہونے کیلئے نئے ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔

شہریوں اور رہائشیوں کیلئے لازمی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ منفی ہو اور اس کیلئےئ 72 گھنٹے پہلے کی کورونا ٹیسٹ نتیجہ کا ہونا ضروری ہے۔

ابوظبہی میں داخل ہونے کے بعد 6 دنوں کے اندر دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے بصورت دیگر اسے جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ تب کرنا لازمی ہے جب آپ اتحاد میں داخل ہوئے 6 دن گزار چکے ہوں۔

تاہم وہ افراد جو نیشنل ویکسینینشن پروگرام میں ولنٹیئر ہوں یا ویکسین کے فیز 3 میں حصہ لے چکے ہوں اور ان پر آلحوسن اپلیکیشن پر ای کا شناختی علامت ہو۔ ان افراد کو دیگر ایس او پیز کے ساتھ یہ استثنیٰ بھی حاصل ہے کہ وہ ایمرجنسی وہیکل لین میں داخل ہو سکتے ہیںْ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button