متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اومیکرون کی وجہ سے رہائشیوں کو ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے حوالے سے رہنمائی

خلیج اردو 11 دسمبر 2021
دبئی : کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔یو اے ای نے بدھ کے روز اپنا پہلا اومیکرون کیس ویکسین شدہ ایک خاتون میں پایا ہے۔

ایسے میں جب کرونا کی نئی قسم دونوں ویکسین لگوانے والوں پر اثرانداز ہوتی ہے، وزارت صحت اور روک تھام نے اماراتیوں کو ویکسین کے بوسٹر شارٹ لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے حالیہ دنوں میں سپوتنک اور فائزر کے بوسٹر شارٹ کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

ذیل میں اس حوالے سے سوالات اور ان کے جوابات دیئے جارہے ہیں جو آپ کیلئے مفید ہو سکتے ہیں۔

سوال : کیا کرونا وائرس ویکسین کا بوسٹر شارٹ بالکل فری لگوایا جاتا ہے؟
جواب : جی بالکل ، ہر کرونا ویکسین کی طرح متحدہ عرب امارات میں بوسٹر شارٹ بالکل مفت ہے۔

سوال : ایک شخص کیسے بوسٹر شارٹ حاصل کر سکتا ہے؟
جواب : وہ افراد جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں اور ان کی عمر 18 سے زیادہ ہو اور کرونا وائرس کے ویکسین لگوائے 6 مہینے گزر چکے ہوں۔

سوال : ایک شخص ویکسین کا بوسٹر شارٹ کیسے حاصل کر سکتا ہے؟
اس کیلئے رہائشیوں کو وزارت صحت اور روک تھام، یا دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کرنی ہوگی۔

سوال : کن افراد کو لازمی طور پر بوسٹر شارٹ لگوانے چاہیئے؟
جواب : ہر وہ اماراتی جس کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہے اور خسوصی طور پر معمر افراد لازمی طور پر ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوائیں۔

سوال : ایسے میں جب بوسٹر شارٹ کسی خاص کرونا وائرس کی قسم کے انسداد کیلئے مختص نہیں تو یہ کیسے امیکرون کے خلاف موئثر ہے؟
جواب : اعلیٰ امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فاؤکی کے مطابق جب آپ کو مدافعتی ردعمل کی کافی سطح ملتی ہے تو آپ کو اسپل اوور سے تحفظ ملتا ہے۔

بہت سے ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ بوسٹر شاٹ لگوانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button