خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ-19: متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن 1,621 نئے کورونا وائرس کیسز، 1,605 صحت یاب، اور0 اموات رپورٹ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,621 نئے کووڈ-19 کیسز کی تصدیق کی، جس سے انفیکٹڈ کیسز کی کل تعداد 933,688 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق کسی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے، جس سے ملک میں اموات کی تعداد 2,309 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 1,605 کورونا وائرس کے مریض بھی مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 914,192 تک پہنچ گئی ہے۔

اسکریننگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے وزارت نے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 325,016 پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے بعد نئے پائے جانے والے انفیکشنز کی شناخت کی –
وزارت نے مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور عوام پر زور دیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button