متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس : اب کھلی جگہوں میں ماسک کی ضرورت نہیں ، پابندی ختم

خلیج اردو

دبئی : متحدہ عرب امارات میں کھلی فضاؤں میں ماسک پہننا اب لازمی نہیں رہا۔ نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے جمعہ کے دن اعلان کیا ہے۔

سیاحت اور معیشت سے جڑے سیکٹرز میں مختلف ضوابط اور پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ تاہم اب بھی بند جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔

وہ افراد جو کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہوں، انہین اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ْ انہیں صرف پانچ دنوں کے وقفے سے دو پی سی آر ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔

کرونا سے متائثرہ افراد کیلئے آئسولیشن پالیسی جوں کے توں رہے گی۔ متعدد اماراتوں میں کرونا سے متائثرہ شخص کیلئے دنوں کا قرنطینہ ہونا لازمی ہے۔

ریاستی میڈیا ایجنسی وام نے بتایا ہے کہ مختلف سیکٹرز اور نظام صحت کے درمیان توازن برقرار رکھنے اور مختلف اصلاحات جو ہمیں پائیداری کی جانب لے جائیں گے ، سے یہ ممکن ہوا کہ کرونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی جائے۔

نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی نے کہا ہے کہ ہر امارت کو قرنطینہ سے متعلق آیام کا تعین کرنے کا پورا اختیار ہے۔

اس حوالے سے ضوابط کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے نرم کیا گیا ہے۔ احتیاط میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے اور ماسک پہہنا شامل ہے۔

Source : Khalee Times

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button