متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کچھ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو باقاعدگی سے کرونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

خلیج اردو
12 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں موجود کچھ کمپنیاں اپنے ان ملازمین کو کرونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کررہے ہیں جن ملازمین نے کرونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی۔

نجی شعبوں میں اعلی حکام کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بہت سے ملازمین نے کرونا وائرس کی ویکسین لی ہے اور باقی ماندہ کو جلد ویکسین دی جائے گی۔ ویکسین لگوانا حکومت کی جانب سے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

جن ملازمین کی جانب سے ویکسین نہیں لی گئی وہ باقاعدگی سے اپنا کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ تمام ملازمین کو زبردستی ویکسین نہیں دی جائے گی لیکن انہیں قائل کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button