متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کے 70 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، ہفتہ وار کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے7 فروری سے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی دفاتر میں حاضری 30 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔ باقی 70 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سوشل میڈیا پر اس فیصلے کے حوالے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ "گورنمنٹ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کم کر کے 30 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ جس کا مقصد امارات میں نافذ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے تاکہ ملازمین اور انکی فیملیز کی صحت کی حفاظت کی  جائے”۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے ایسی تمام نوکریوں کے لیے گھروں سے کام کرنے کا اعلان کیا ہے جن نوکریوں میں گھروں سے کام کرنا ممکن ہے۔ اور 60 سال سے زائد اور متعددی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی حکام کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے جن ملازمین نے ابھی کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم، نیشنل ویکسین پروگرام اور ویکسین کے تجربات میں ویکسین لگوانے والے افراد کو اس پابندی سے استشنیٰ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ملک بھر میں کورونا کیسز یومیہ 3 ہزار کے لگ بھگ رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس اضافے کو دیکھتے ہوئے ابوظہبی حکام نے جمعے کے روز امارات میں سینما حال بند کر نے کا حکم دیا ہے اور شاپنگ مالز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اصل گنجائش کے 40 فیصد پر کام کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button