خلیجی خبریں

کورونا وائرس کیسز میں اضافہ: سعودی حکام نے مساجد دوبارہ سے بند کرنے کے امکان کا اظہار کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب حکام کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے بھڑتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مساجد دوابارہ سے بند کی جا سکتی ہیں۔

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے سعودی حکام کیجانب سے 20 ممالک سے آنے والے مسافروں کی ملک میں داخل پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 327 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ وائرس سے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور عبدالطیف بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ "اگر ہمیں مساجد بند کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم ایسا کرنے میں بلکل نہیں ہچکچائیں گے”۔

خیال رہےکہ سعودی حکام نے کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ تک مساجد بند رکھنے کے بعد گزشتہ سال مئی میں دوبارہ کھول دی تھیں۔

وزیر عبدالطیف کا کہنا ہے کہ تازہ پابندیوں کے تحت مساجد میں لیکچرز پر پابندی عائد کرکے انہیں آن لائن کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، اذان اور نماز کے درمیان وقت کو کم  کر کے 10 منٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم صرف فجر کی نماز میں اذان اور نماز شروع کرنے کے درمیان وقت 20 منٹ ہے۔

اب مساجد نماز سے 10 منٹ پہلے کھلتی ہیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کر دی جاتی ہیں۔

جبکہ جمعے کے نماز سے 30 منٹ پہلے کھولی جاتی ہے اور 15 منٹ بعد بند کر دی جاتی ہے جبکہ خطبہ جعمہ کا وقت 10 منٹ رکھا گیا ہے۔

اور نمازیوں کے لیے حکم کے ہے کہ وہ اپنے جائے نماز ساتھ لائیں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید برآں، وزارت کیجانب سے نمازیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی کسی قسم کی خلاف ورزی کی شکایت 1933 پر کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button