متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویکسین پاسپورٹ سے کیا کوئی امتیازی رویوں کا جنم ہوگا؟

خلیج اردو
16 مئی 2021
دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی سی او نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین پاسپورٹ وہ واحد راستہ ہے جس سے ٹریولنگ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ سی ای او پاول گرفتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس پاسپورٹ کو جو دستاویات کا متبادل ہے اور اس سے ممکن ہے کہ مختلف چیزوں کی انٹریکشن کم ہو ، یہ سفر کو محفوظ بنائے۔

مسٹر گفتھ کا کہنا ہے کہ مسئلہ ویکسین پاسپورٹ اور اس کی تفریق کا نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چیزوں اور صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور عالمی سطح پر ایک مساوی ویکسین پروگرام متعارف کیا جائے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل نے ویکسین پاسپورٹ کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ سے ایک مخصوص طبقہ شاید کچھ فوائد سے لطف اندوز ہو۔

اسی لیے ایسا پروگرام متعارف کرایا جائے جس میں ہر شخص کو ویکسین دی جائے تاکہ اس حوالے سے سفر کو محفوط بنایا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button