متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 62 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین زور شور سے جاری ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ یو اے ای تیزی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یو اے ای بھی میں  کورونا ویکسین کی 62 ہزار 366 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 10 اشاریہ 1 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ہی فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 107 اشاریہ 2 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

جبکہ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے موڈرنا کی کورونا ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا بحران کے باعث دنیا بھر سے بھارت کے لیے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جمعے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیس بک بھارتی حکومت کے اشتراک کر کے اپنی ایپ میں ویکسین فائنڈر نامی ایک سہولت فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنے علاقے میں موجود ویکسین سنٹر کا تلاش کر پائیں گے اور ویکسین لگوا پائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button