متحدہ عرب امارات

دبئی:چائے پر مدعو کئے جانے والے شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں 6 غیرملکیوں کو جیل بھیج دیا گیا

خلیج اردو 16 نومبر 2021

دبئی:دبئی کی فوجداری عدالت نے چھ ایشیائی باشندوں کو ایک شخص کو پکڑنے اور اس پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا۔مذکورہ شخص نے ایک ملزم کی رقم دینا تھی۔جیل بھیجے گئے تمام ملزمان کو سزا ہوری ہونے کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم نے متاثرہ شخص کو اپنے گھر چائے پر بلایا اور بعد ازاں اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر حملہ کرکے تشددکا نشانہ بنایا۔ملزمان کی جانب سے متاثرہ شخص سے واجب الادا رقم کی واپسی کیلئے زبردستی کی گئی۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے دوست کو دبئی کے ایک گھرمیں قید کر لیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ شخص کو بازیاب کروایا۔

متاثرہ شخص کے بیان کے مطابق ملزمان میں سے ایک جس کے ساتھ اس کا تجارتی لین دین تھا  نے اس کو چائے پر مدعو کیا۔
ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے اپنے گھر لے کر گیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے ملزم سے ادھار لی گئی رقم سے الیکٹرانک آلات خریدیں جو اس  نے اپنے آبائی ملک بھیجوائیں تاہم اُن آلات کو کسٹم نے ضبط کر لیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان  نے اس کو اپنے گھر والوں سے رابطہ کرکے اس کی رہائی کے بدلے پچاس ہزار درہم بھجوانے کا مطالبہ کہا۔اپنے بھائی کو کال پر کسی طرح سے صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جس نے دبئی میں موجود میرے ایک دوست کو سے رابطہ کر کے پولیس کو اطلاع دینے کا کہا۔

SOURCE:KHALEEJTIMES

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button