متحدہ عرب امارات

افسوسناک واقعہ : بھائی نے کرائے کے غنڈوں کی مدد سے بہن کے اغوا کی کوشش کی، ایک ڈیلوری رائیڈر نے خاتون کو بچا لیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کے ایک ڈلیوری رائیڈر نے ایک خاتون کو اس وقت بچا لیا جب دو اجنبیوں نے اسے ٹیزر گن کا استعمال کرتے ہوئے سڑک سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ ڈلیوری رائڈر انٹرنیشنل سٹی میں ڈیوٹی پر تھا جب اس نے دو مردوں کو سڑک کے وسط سے ایک عورت کو اغوا کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔

دونوں مرد خاتون کو ٹیزر گن سے دھمکیاں دے رہے تھے اور اس پر حملہ کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ اس نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔

رائیڈر کے مطابق اغواکار چاہتے تھے کہ خاتون گاڑی کے اندر قدم رکھے، جب میں نے خاتون کو بچانے کے لیے مداخلت کی تو اس دوران کچھ مزید لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور اغوا کی کوشش کو ناکام بنانے میں مدد کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس دوران دبئی پولیس پہنچی اور خاتون کو بچا لیا گیا۔

دبئی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر کے حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔ ایک حملہ آور نے پولیس افسران کو بتایا کہ خاتون کے بھائی نے مالی مسائل پر اس کی بہن کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حملہ آوروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خاتون کے بھائی نے انہیں یو اے ای آنے اور خاتون کو اغوا کرنے میں مدد کرنے کے لیے 15,000 درہم ادا کیے تھے۔ اس نے ان کے لیے ٹکٹ بک کروائے اور جرم کی تکمیل کے لیے ایک فلیٹ اور ایک کار بھی کرایہ پر لے کر دی۔ متائثرہ خاتون کے بھائی کو بھی دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ بھائی نے اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ وہ اپنی بہن کو قرض واپس کرنے پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔

تینوں مدعا علیہان کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا پوری ہونے کے بعد ان کی ملک بدری کی جائے گی۔ فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر اپیل کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button