متحدہ عرب امارات

دبئی: ایمریٹس روڈ پر 34 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 4 افراد زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے مطابق  یو اے ای میں ریت کے طوفان کی وجہ سے دبئی کی ایمریٹس روڈ پر 34 گاڑیاں ایک دوسرے میں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر جنرل سیف مہیر المزروئی کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ حد نگاہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ سامنے والی گاڑی کے ساتھ گاڑی لگا کر چلانے اور عدم توجہ کے باعث بھی پیش آیا ہے۔

حادثہ القدرہ پل کے پار شارجہ کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ برگیڈیئر جنرل سیف نے بتایا کہ "زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص کو شدید جب کہ باقی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں”۔ جبکہ حادثے میں 34 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ خاص طور پر خراب موسم کے دوران رفتار کم رکھیں اور سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button