متحدہ عرب امارات

دبئی کے پانی اور بجلی محکمے نے اپنے صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا، یہ معلومات آپ کے کام آسکتی ہیں۔

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں بجلی اور پانی اتھارٹی نے اپنے کسٹمر ہیپی نس سنٹر میں صارفین کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ یہ دبئی حکومت کی جانب سے اس ہفتہ نئے اوقات کار کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

کسٹمر ہیپی نس سنٹر میں نئے اوقات کار پیر سے جمعہ تک ہوں گی۔

نئی ٹائمنگ شیڈول کے مطابق ڈیوا کے ہیڈ آفس اور الکاوز سینٹر میں کام کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گی۔

دبئی کی بلدیہ میں الطوار میں برج نہار سینٹر اور دیوا کے مرکز میں کام کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 7:30 بجے سے شام 8:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گی۔

ابن بطوطہ مال میں فیوچر کسٹمرز ہیپی نیس سینٹر پورے ہفتے مال کے اوقات کار کے مطابق چلیں گی۔

صارفین www.dewa.gov.ae کی ویب سائیٹ اور سمارٹ اپلیکیشن پر خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور وہ 04-6019999 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔

صارفین جن کو سماعت کے مسائل ہوں ، کسٹمر سروسز سنٹر ڈیوا کے اوقات کار میں کام کرکے ان کا واٹس اپ نمبر یا ہایاک کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button