متحدہ عرب امارات

دبئی: ایشیائی باشندوں پر مشتمل گینگ نے پولیس والے بن کر 1 اشاریہ 9 ملین درہم لوٹ لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

آٹھ ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ کے خلاف جعلی پولیس والے بن کر دو افراد کو اغوا کرنے اور 1 اشاریہ 9 ملین درہم لوٹنے کے الزام میں دبئی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق مقدمہ 21 ستمبر 2020 کا ہے۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مدعی ایک کمپنی کا مالک ہے اور واردات کے دن وہ نائف کے علاقے میں اپنے دفتر میں موجود تھا جب ملزمان کے کچھ ساتھی خود کو سی آئی ڈی اہلکار بتاتے ہوئے اس دفتر میں گھس آئے۔

ملزمان نے کمپنی کے مالک سے کمپنی کا لائسنس مانگا، کمپنی کی دستاویزات کو دیکھنے کے بعد انہوں نے مالک سے کہا کمپنی کا لائسنس کار آمد نہیں ہے لہذا اسے انکے ساتھ الرشیدیہ پولیس تھانے چلنا ہوگا۔

جس کے بعد جب وہ باہر آئے تو گینگ نے انہیں اغوا کر لیا دفتر کی چابیاں چھین کر دفتر میں پڑی سیف سے 1 اشاریہ 9 ملین درہم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔

جس کے بعد ملزمان نے دونوں متاثرہ افراد کو انٹرنیشنل سٹی کی ایک پارکنگ ایئریا میں چھوڑ دیا۔

تفتیش کے دوران متاثرہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اغوا کرنے والوں نے انٹرنیشنل سٹی کے علاقے میں ایک چھوٹی دکان کے سامنے گاڑی روکی اور انہیں پانی لانے کو کہا جب وہ دکان میں داخل ہوئے تو ملزمان پیچھے سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے اپنے پارٹنر کو کال کر کے دفتر دیکھنے کو کہا۔ پارٹنر اسے بتایا کہ کمپنی کے دفتر کو لوٹ لیا گیا ہے۔

جس کے بعد پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی۔ اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button