متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: دبئی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے اور سخت قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز دبئی کی ڈیزاسٹر اور کرائسز مینجمنٹ سے متعلق سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پروٹوکولز (قواعد و ضوابط) کا اعلان کر دیا۔

نئے قواعد و ضوابط 2 فروری سے 28 تک نافذ رہیں گے۔

نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کورونا ایس او پیز کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس حوالے دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئیٹ میں وارننگ دی گئی ہے کہ جان بوجھ کر ان قواعد و ضوابط کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ہوٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز کے لیے نئے قواعد و ضوابط درج ذٰیل ہیں:

  • سینما حال، کھیلوں کے میدان اور دیگر ایسے مراکز جہاں حالز یا کمروں میں لوگ بیٹھتے ہیں ان مقامات میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش 50 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • نئے قواعد کے مطابق شاپنگ مالز 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • نئے قواعد کے مطابق اب ہوٹل بھی 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • ہوٹلوں میں نجی ساحلوں اور سویمنگ پولز کی گنجائش بھی 70 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • ریستوران اور کیفوں کو رات 1 بجے بند کرنا ہوگا۔

مزید برآں، حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی فرد یا کسی کاروباری مرکز کی جانب سے ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایت دبئی پولیس کو 901 پر یا دبئی پولیس کی ایپ کے ذریعے کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button