متحدہ عرب امارات

اپنی بیوی کو پارکنگ ایریا میں قتل کرنے والے غیر ملکی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : 40 سالہ بھارتی شخص جس نے دن کے اوقات میں اپنی بیوی کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا ، کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہوں نے بیوی کو پارکنگ میں قتل کیا تھا۔

دبئی کی ایپلنٹ کورٹ نے عمر قید کے بعد اسے جلاوطن کرنے کی سزا سنائی تھی جس کو دبئی کی ابتدائی عدالت نے دس سال قید اور جلا وطنی کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق یہ جرم ستمبر 2019 میں اس وقت پیش آیا جب دبئی پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے مجرم کی کال کا جواب دیا جس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی اطلاع دی تھی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ٹیم نے مجرم کو متاثرہ کی لاش کے سامنے کھڑا پایا تھا۔

لاش دبئی میں ایک ٹاور کے باہر اس کی رہائش گاہ کے سامنے خون میں لت پت پڑی تھی۔

مجرم نے اپنے اعترافی بیان میں متاثرہ خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔ اس کی ملاقات 2018 میں اس خاتون سے ہوئی جب وہ اس کے گھر میں بطور ملازمہ کام کر رہی تھی اور تعلقات اس حد تک بڑھے کہ دونوں نے شادی کی۔

قتل کے ارتکاب سے چار ماہ قبل اس کے دوستوں نے اس سے اس کی بیوی کے دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی تھی اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کی دھوکہ دہی اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بتایا کہ قتل والے کے دن جب اس نے بیوی کو فون کیا تو اس نے اسے بتایا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ ہے۔ خاوند نے اسے جلدی گھر واپس آنے کو کہا لیکن بیوی نے اس کی بات پر دھیان نہیں دیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ دھوکہ کررہی تھی جس کے بعد اس نے اسے چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔ اس کے بعد ملزم نے اس کی تصویر بنا کر پولیس کو بھیجی۔

آدمی پر قتل کا مقدمہ چلانے کیلئے اسے پبلک پراسیکوشن کے پاس بھیجا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button