متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : دبئی نے میٹرو اور وہیکل ٹیسٹنگ سنٹر کے اوقات کا اعلان کر

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نئے سال سے نئے ورک ویک کو اپنائے گا۔ حکومتی محکموں کے اوقات تبدیل ہوں گے۔ جمعہ کو آدھے دن اور ہفتہ و اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی۔ یوں ویک اینڈ تبدیل ہوگا۔

اس تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ادبئی بھر میں اپنے دفاتر اور سروسز سنٹرز کیلئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

ان نئے اوقات کا اطلاق پیر کے روز تین جنوری 2022 سے ہوگا۔

ٹیسٹنگ سنٹرز :

وہیکل ٹیسٹنگ سنٹرز جنہیں عام طور پر ٹیکنکل سنٹرز بھی کہا جاتا ہے ، اتوار سے جمعرات تک کیلئے کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو وہ شام 4 بجے سے 9 بجے تک کام کریں گے جبکہ ہفتے کے دن ان کی چھٹی ہوگی۔

دبئی میٹرو :

دبئی میٹرو میں ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات تک صبح 5 بجے سے دوپہر 1:15 تک کام میں ہونگے جبکہ ہفتے کا دن سرکاری چھٹی کے طور پر ہوگا۔

دبئی ٹرام :

دبئی ٹرام سروس پیر سے ہفتے تک کیلئے صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اتوار کو ٹرام سروس صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک سروسز دے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button