متحدہ عرب امارات

دبئی آںے والے سیاحوں کو ویکسین ریکارڈ دیکھانے کی ضرورت نہیں، ایمریٹس، فلائی دبئی

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز بھارتی اور یو اے ای کی ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹس کے مطابق دبئی آںے والے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ویکسی نیشن ریکارڈ دیکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان تازہ ہدایات کا اعلان یو اے ای حکومت کی جانب سے 30 اگست سے ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ویزٹ ویزوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس ایئر لائن اور فلائی دبئی کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائنز کے مطابق یو اے ای حکام کی جانب سے جاری کردہ تمام اقسام کے ویزوں یا انٹری پرمنٹ کے حامل افراد اب دبئی آ سکتے ہیں۔

ایئر لائنز کی جانب سے یہ گائیڈ لائنز دبئی سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ پروٹوکولز کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ لہذا اس وقت رہائشی ویزوں، ملازمت کے ویزوں، قلیل یا طویل مدتی قیام، اور حال ہی میں جاری رہائشی ویزوں کے حامل افراد دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔

سفر سے پہلے سیاحوں کو درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا:

سفری پابندی کا شکار ممالک سے  یو اے ای کا سفر کرنے والے مسافروں کو روانگی سے قبل 48 گھںٹوں کے اندر کروائے گئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ ٹیسٹ رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے اور یہ ٹیسٹ منظور شدہ لیب سے کروایا گیا ہو۔ مزید برآں، ان مسافروں کو پرواز سے پہلے 6 گھنٹوں کے اندر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور کیو آر کوڈ کی حامل منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

نوٹ: درج بالا قوانین صرف دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ہیں۔ اتحاد ایئر ویز اور ایئر عربیہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق دبئی کے علاوہ یو اے ای کے دیگر انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر لینڈ کرنے والے مسافروں کو اپنا ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button