متحدہ عرب امارات

گلوبل ویلیج کے وی آئی پی پیکس کی فروخت اس ہفتے شروع کر دی جائے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

گلوبل ویلیج کے 26ویں سیزن کے وی آئی پیکس کی فروخت 4 ستمبر بروز ہفتہ، صبح 10 بجے شروع کر دی جائے گی۔ وی آئی پی پیکس کی فروخت وریجن میگا اسٹور ٹکٹ ویب سائٹ  پر کی جائے گی۔

وی آئی پی پیکس گلوبل ویلیج کے چاہنے والوں میں خاصی مقبولیت کے حامل ہیں۔ گزشتہ سال یہ پیکس ریکارڈ ٹائم میں فروخت ہوگئے تھے۔

یہ پیکس ڈائمنڈ، پلاٹینم، گولڈ اور سیلور کیٹگریز میں دستیاب ہیں۔ اصل اماراتی شناختی کارڈ کے حامل 18 سال سے زائد عمر کے افراد فی کس زیادہ سے زیادہ 8 وی آئی پی پیک خرید سکتے ہیں۔

ان پیکس میں وی آئی پی پارکنگ، وی آئی پی انٹری ٹکٹ، اوردیگر سہولیات تک وی آئی پی رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس علاوہ اس سیزن کے وی آئی پی پیکس میں دبئی ایکسپو 2020 بھی شامل ہے۔

جبکہ پہلی مرتبہ وی آئی پی پیکس کے ڈائمنڈ اور پلاٹینم کیٹگری ہولڈرز کو اضافی مراعات دی جائیں گیں۔ جس میں پارک کے اندر ای زی ٹیکسی سروس، کار واش سروس، شاپنگ ٹرالی کے ساتھ پورٹر اور رمضان میں مجلس میں ٹیبل کی بکنگ کی سہولت شامل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button