متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

دبئی میں متعدد سرکاری نوکریوں کے لیے بھرتیاں جاری، تفصیلات جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکومت میں متعدد خالی آسامیوں پر بھرتیاں یو اے ای کے شہریوں اور رہائشیوں کی بھرتیاں جاری۔ سرکاری شعبوں کی جانب سے دبئی کریئرز ویب سائٹ پر متعدد نوکریوں کے اشتہارات دیے گئے ہیں۔

درج ذیل نوکریوں کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں:

1۔ اکاؤنٹنٹ

محکمہ: دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز

تعلیمی قابلیت: اکاؤنٹنگ میں بیچلرز کی ڈگری اور متعلقہ شعبے میں 2 سالہ تجربہ

تنخواہ: 10 ہزار سے 20 ہزار درہم کے درمیان

اہلیت: صرف اماراتی باشندے اس نوکری کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

2۔ انٹرنل آڈیٹر

محکمہ: پروفیشنل کمیونیکیشن کارپوریشن

تعلیمی قابلیت: اکاؤنٹنگ میں بیچلرز کی ڈگری، 5 سالہ تجربہ اور فنانشل کنٹرول سسٹم کا علم ہونا ضروری ہے۔

تنخواہ: 30 ہزار سے 40 ہزار درہم

اہلیت: یو اے ای کے نیشنل اس نوکری کے درخواست دے سکتے ہیں۔

3۔ ہیڈ آف کمیونیکیشن

محکمہ: دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز

تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبے میں بیچلرز کی ڈگری اور 6 سے 8 سالہ تجربہ

اہلیت: صرف یو اے ای نیشنل اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

4۔ سینئر مدیر

محکمہ: دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز

تعلیمی قابلیت: جرنل ازم میں بیچلرز کی ڈگری اور 5 سالہ تجربہ

اہلیت: صرف یو اے ای نیشنل اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

5۔ ڈرون( (unmanned aerial system specialist سسٹم اسپیشلسٹ

محکمہ: دبئی سول ایوایشن اتھارٹی

تعلیمی قابلیت: الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ یا مساؤی ڈگری۔ 4 سال سے زائد تجربہ اور انگلش عربی بولنے میں مہارت

اہلیت: تمام نیشنیلٹی کے افراد اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

6۔ ڈرون( (unmanned aerial system specialist سسٹم افیسر

محکمہ: دبئی سول ایوایشن اتھارٹی

تعلیمی قابلیت: کمپیوٹر سائنس یا ڈیٹا مائننگ، نیٹ ورکنگ اور مصنوعی ذہانت یا مساؤی ڈگری۔ 3 سالہ تجربہ اور انگلش عربی بولنے میں مہارت

اہلیت: تمام نیشنیلٹی کے افراد اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

7۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر

محکمہ: دبئی ایئر نویگیشن سروسز

تعلیمی قابلیت: اے ٹی سی لائسنس، متعلقہ آئی سی اے او کورسز، جاب ٹریننگ، انگلش میں لیول 4 مہارت اور قار آمد میڈیکل سرٹیفکیٹ۔

اہلیت: تمام نیشنیلٹی کے افراد اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

8۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر، اپروچ

محکمہ: دبئی ایئر نویگیشن سروسز

تعلیمی قابلیت: اے ٹی سی لائسنس، متعلقہ آئی سی اے او کورسز، جاب ٹریننگ، انگلش میں لیول 4 مہارت اور قار آمد میڈیکل سرٹیفکیٹ۔ اور کسی بین الاقوامی ایئر پورٹ پر 3 سالہ تجربے کے حامل افراد اس نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اہلیت: تمام نیشنیلٹی کے افراد اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

9۔ ایگزیکٹو، سوشل پروگرامز (عارضی)

محکمہ: کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی

تعلیمی قابلیت: بزنس ایڈمنسٹریشن، یا سوشل ورک میں بیچلرز کی ڈگری اور 2 سالہ تجربہ۔

اہلیت: صرف یو اے ای کے شہری اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button