ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی:ٹریفک جرمانے قسطوں پر کیسے ادا کئے جاسکتے ہیں؟پولیس نے شہریوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا

خلیج اردو
دبئی: اگر آپ کے ذمے ٹریفک جرمانہ واجب الادا ہے اور آپ اسے ادا نہیں کر سکتے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔دبئی پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔دبئی پولیس نے قسطوں میں ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔شہری اب بغیر کسی سود کے اپنی مرضی کے مطابق 3,6یا بارہ ماہ کی اقساط میں ٹریفک جرمانہ ادا کر سکتے ہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق تمام شہری،کمپنیاں اور ادارے اس سہولت کو حاصل کرنے کیلئے اہل ہیں۔پانچ ہزار سے زائد درہم کے ٹریفک جرمانوں والے شہری اور بیس ہزار درہم سے زائد کے ٹریفک جرمانے والی کمپنیاں اور ادارے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق  جرمانہ قسطوں پر کرانے کے لیے25 فیصد رقم انسٹالمنٹ میں جمع کرانی ہوگی۔کسی ضرورت کے تحت انسٹالمنٹ ملتوی کرانے کے لیے شہریوں کو سو درہم جبکہ کمپنیوں کو دو سو درہم فیس ادا کرنا ہوگی۔جرمانے کی پہلی قسط 30 دنوں کے بعد شروع ہو جائے گی جبکہ کہ تین ماہ کے اندر اندر قسط ادا کرنا لازمی ہوگا۔جرمانہ قسطوں پر کرانے کے لیے لیے شہریوں کو کسی بھی قسم کی دستاویزات فراہم نہیں کرنا ہوگی بلکہ اس کیلئے صرف مستند ای میل ایڈریس، آئی ڈی کارڈ نمبر،بینک اکاؤنٹ نمبر اور گاڑی کا نمبر درکار ہوگا۔

پولیس کے مطابق ایمریٹس نیشنل بینک،ابوظبی کمرشل بینک،فرسٹ ابوظہبی بینک،ایمریٹس اسلامی بینک،بینک کمرشل انٹرنیشنل،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،دبئی اسلامی بینک،کمرشل بینک آف دبئی اور فنانس ہاوس کی جانب سے جاری کردہ ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے جرمانے کی رقم ادا کی جا سکتی ہے۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو سہولت کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتادیا ہے۔پولیس کے مطابق شہری دبئی پولیس کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن پر جا کر سروس استعمال کر سکتے ہیں۔شہری ویب سائٹ پر ٹریفک جرمانے کی وجوہات اور تفصیلات کے حوالے سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔شہری پولیس کی ویب سائیٹ پر ڈائریکٹ ڈسکاؤنٹ سروس پر جاکر کلک کریں اور بینک اکاؤنٹ نمبر اور آئی ڈی نمبر پر مشتمل اپنی ذاتی معلومات درج کریں۔معلومات کی فراہمی کے بعد مذکورہ درخواست سنٹرل بینک کے پاس اپروول کے لیے بھیجی جائے گی۔شہری کو درخواست کے منظور یا مسترد ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔شہریوں کو درخواست مسترد ہونے کی وجوہات بھی بتائیں جائینگی۔

دبئی پولیس کے مطابق یہ سہولت بالکل مفت دی جارہی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر شہری صبح ساڑھے سات سے دوپہر ڈھائی بجے تک دبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں چیک کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز 24 گھنٹے شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہوگا۔

ڈیجیٹل چینل کے ذریعے سروس استعمال کرنے والے شہریوں کو فارم بھرنے کرنے کے بعد مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کرنا ہونگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button