متحدہ عرب امارات

دبئی:ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑی کامیابی،آڑنے والی ہائپر کار نے ٹیسٹ فلائٹ مکمل کرلی

خلیج اردو
دبئی:ہواؤں میں گاڑی اُڑانا ہمیشہ سے انسان کا خواب رہا ہے جس کی تکمیل  کیلئے کئی سالوں سے تجربے کئے جارہے ہیں۔تاہم اب یہ خواب بہت جلد حقیقت میں بدل جائیگا۔دبئی میں دنیا کی پہلی فلائنگ کار نے تجرباتی فلائٹس مکمل کر لی۔
ہائیبر کار” کے نام سے منسوب یہ گاڑی شہر کے اندر سفر کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔یہ گاڑی 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

 

لندن کی کپمنی بیل ویدھر انڈسٹریز نے گذشتہ برس نومبر میں گاڑی کی ٹیسٹنگ مکمل کی تھی۔اب کمپنی نے گاڑی کے ہوا میں ُڑنے کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ہوا میں اڑنے کے بعد واپس زمین پر لینڈ کر جاتی ہے۔
گاڑی کی فلائٹ ٹیسٹ 13 فیٹ کی انچائی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر کی گئی۔

فی الحال اس گاڑی میں دو سیٹس بنائی گئی ہیں تاہم مستقبل میں اس میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی جگہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق 2023 تک اس گاڑی کو مکمل طور پر ٹیسٹ کرلیا جائے گا۔

 

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں گاڑی کی ٹیسٹنگ کو بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اگلے دس سالوں میں لوگ ہوا میں گاڑی کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ برس حکومت نے دبئی میں بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی سروس کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button