متحدہ عرب امارات

دبئی جیٹ مین وینس ریفت دبئی میں تربیت کے دوران حادثے میں جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

کاربن فائبر کے پر اور جیٹ پیکس کے ساتھ دبئی کی فضاؤں میں متعدد شاندار کرتب کرنے والے فرانسیسی اور جیٹ مین ٹیم کے ممبر وینس ریفت دوران تربیت حادثہ پیش آنے کی وجہ  سے جانبحق ہوگئے ہیں۔

جیٹ مین دبئی کے ترجمان عبداللہ بن حبطور نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ایک غیر یقینی صدمے کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ جیٹ مین کے پائلٹ وینس ریفت دبئی میں دوران ٹریننگ ایک حادثے میں آج صبح 17 نومبر کو جانبحق ہوگئے ہیں”۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ "36 سالہ وینس ایک ماہر ایتھلیٹ تھے اور ہماری ٹیم ایک معزز چاہے جانے والے ممبر تھے۔ ہماری دعائیں انکے خاندان اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو انہیں جانتے تھے اور انکے ساتھ کام کر چکے تھے”۔

حادثہ شہر کے مضافات میں صحرا میں تربیت کے دوران پیش آیا جس کی اب تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "ہم تمام متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button