متحدہ عرب امارات

مہنگے ہوٹل کے لگژری اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو

دبئی: دبئی پولیس نے خلیجی نژاد ایک شخص کو دبئی کے پلازو ورساسے ہوٹل میں ایک لگژری اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

 

ملزم نے دو افراد کے ساتھ ملکر توڑ پھوڑ کی اور اس کی ویڈیو کو لائیو سوشل میڈیا پر نشر کیا۔ اس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی جو اس کی بہن ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ ایک اور شخص کو حولیے سے عامل لگ رہا ہے اور کالے جادو کے بارے میں بات کر رہا تھا۔

 

اس کے اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز ڈالی گئی تھیں، جن میں وہ کمرے کے کچھ حصوں کو جلاتے اور فرنیچر کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس نے ہوٹل کے ملازمین اور ان کے نمبروں کی ذاتی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

 

ہوٹل کے ایگزیکٹو پارٹنر موندر درویش نے امارات الیوم کو بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشتعل شخص کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

 

ہوٹل نے بر دبئی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف 11 رپورٹیں جاری کی تھیں۔ اس شخص کو دو بار گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن وہ واپس آکر دوبارہ وہی حرکت کرتا رہا اور پہلے سے زیادہ خطرناک ہوکر آیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل کے کچھ اپارٹمنٹس ہیں جو لوگوں کو فروخت کیے گئے ہیں۔ مشتبہ شخص نے مالک سے رابطہ کیا تھا اور ایک سال قبل ان میں سے ایک اپارٹمنٹ کو کرایہ پر لیا تھا۔

 

تقریباً تین ماہ قبل اس شخص نے ہوٹل کے رہائشیوں اور عملے کو پریشان کر کے مسائل پیدا کرنا شروع کیے۔

 

یہ رویہ بتدریج بدتر ہوتا چلا گیا کیونکہ اس نے ایک بار اپنی کار کے ساتھ ہوٹل کے داخلی راستے کو بند کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور اس کی گاڑی ضبط کر لی گئی۔ تاہم جیسے ہی اسے گاڑی واپس ملی ، اس نے اس عمل کو دہرایا۔

 

توڑ پھوڑ کے اس واقعے کے دوران مشتبہ شخص نے سب سے پہلے پولیس کو اطلاع دی کیونکہ اس نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی والوں نے اس پر حملہ کیا ہے۔

 

درویش کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان کے ردعمل کے خوف سے ان کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑنا پڑا۔ اس شخص نے فائر الارم پر اسٹیکر لگا دیا تھا۔ جس سے حفاظتی نظام بیکار ہو گیا تھا۔

 

درویش نے یہ بھی کہا کہ اپارٹمنٹ بڑی حد تک تباہ ہو گئی تھی اور ہوٹل کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مالک سے رابطہ کیا گیا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button