متحدہ عرب امارات

جلد ہی دبئی میٹرو اسٹیشنوں کے ناموں کو نمبروں میں تبدیل کر دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی میٹرو کے تمام اسٹیشنوں کو جلد مخصوص نمبر دے دیے جائیں گے، جس کے بعد یہ تمام اسٹیشن اپنے منزل کے نام کی بجائے اس مخصوص نمبروں سے جانے جائیں گے۔

آرٹی اے کے ریل آپریشنز کے ڈائریکٹر حسن المتاوا کا کہنا تھا کہ "میٹرو اسٹیشنوں کے نام انکے مقام کے نام کی بجائے نمبروں میں تبدیل کر دیے جائیں گے۔ جس کا مقصد ریل کی صنعت میں بین الاقوامی طور پر رائج طریقہ کار کو اپنانا ہے”۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ انتظامیہ سائن بورڈوں کے نام اور میٹرو میں ہونے والے آڈیو اعلانات کو بھی درج بالا نئے طریقہ کار کے مطابق تبدیل کر رہےہیں۔ کیونکہ مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اسٹیشنوں سے متعلق درست معلومات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔

حسن المتاوا نے مزید بتایا کہ آر ٹی اے پانچ اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے جانے بعد 25 نومبر سے ہی سائن بورڈ تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اور یہ پراجیکٹ فروری 2021 کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے میٹرو میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیشنوں کے ناموں میں ہونے تبدیلی کو نوٹ کر لیں۔

گزشتہ ماہ پانچ اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے گئے تھے جو درج ذیل ہیں:

الفہدی اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے شرف ڈی جی رکھ دیا گیا تھا،

فرسٹ ابوظہبی بینک اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے ام الشیف رکھا گیا تھا،

نور بینک اسٹیشن کو الصفا میں تبدیل کر دیا گیا تھا،

داماک اسٹیشن کا نام دبئی مرینا میں تبدیل کر دیا گیا تھا،

اور نخیل اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے الخیل کر دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button