متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: ایک اور بین الاقوامی اعزاز یو اے ای کی وزارت صحت نے اپنے نام کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ہسپتالوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کے کال فار ڈیوٹی آف کووڈ 19 پروگرام نے یو اے ای کی وزارت صحت کے کورونا کے خلاف رسپانس کے بہترین ہونے کو تسلیم کر لیا۔

اس پروگرام میں یو اے ای کے علاوہ دنیا کے 28 ممالک سے 100 ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

کورونا کے خلاف یواے ای وزارت صحت کے رسپانس کو ایک وریچوئل ایونٹ کے دوران تسلیم کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے خلاف بنائے گئے منصوبہ کوبین الاقوامی ماہرین کی 16 رکنی پینل کی جانب سے جامع جانچ کے بعد تسلیم کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ایوارڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر محمد سلیم ال علامہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ یو اے ای بہترین قیادت اور نظام صحت کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

امارات ہیلتھ سروس اسٹیبلشمنٹ کے ڈاکٹر یوسف محمد السرکال کا کہنا تھا کہ "ہمارے لیے اعزاز اور فخر کی بات کہ کووڈ 19 کے خلاف اسٹریٹیجک منصوبہ کی بدولت  اپنے اداروں سمیت وزارت صحت کو اتنا بڑا ایوارڈ ملا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام کی جانب سے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ پیلٹ فارم پیس کووڈ ہب بنانا ایک درست سمت میں درست فیصلہ تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button