متحدہ عرب امارات

دبئی آر ٹی اے کی جانب سے لانچ کیے گئے اس نئے نظام کو اپنائیں اور پارکنگ فیس پر رعایت حاصل کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

آئی فون موبائل استعمال کرنے والے صارفین اب دبئی میں پارکنگ فیس اپنے فون کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹٰی اے) کی جانب سے پارکنگ کی فیس کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے ایپ کلپ نامی ایک اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت موٹر سوار دبئی بھر میں کار پارکنگ مشینوں اور ڈائریکشن سائنز پر لگے کیو آر کوڈ اپنے موبائل ذریعے اسکین کر کے پارکنگ فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔ مزید برآں، اس سہولت کے استعمال کرنے پر آپ کو ایس ایم ایس پارکنگ سروس کی مد میں 30 فلس ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

ایپ کلپ کوئی موبائل ایپ نہیں ہے جو آپ کو اپنے آئی فون میں ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے بلکہ یہ آر ٹی اے دبئی کی موبائل ایپ کا ہی ایک فیچر ہے۔ کیو آر کوڈ اسکین کرنے پر یہ فیچر خود بخود کھل جاتا ہے اور آپ کو ایپل پےکے ذریعے آسانی سے پارکنگ فیس ادا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

دبئی آر ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ "ہم اس وقت تک دبئی کی 70 فیصد پارکنگ مشینوں اور سائن بورڈوں پر کیو آر کوڈ چسپاں کر چکے ہیں۔ اور جلد ہی تمام پارکنگ سپیسز پر یہ کوڈ چسپاں کر دیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button