متحدہ عرب امارات

جب ایک سیاح سے قیمت سامان ڈیم میں گر گیا تو دبئی پولیس نے کیسے مدد کی ؟

خلیج اردو
17 اگست 2021
دبئی : جب ایک سیاح سے غلطی سے اپنا سب قیمتی سامان دبئی کے ہاٹا ڈیم میں ایک گہری جگہ میں گرگیا تو وہ یہ سمجھ گیا کہ وہ سب کچھ کھو گیا لیکن اسے اس وقت ایک کوشگوار حیرت ہوئی جب دبئی پولیس کے غوطہ خوروں نے اسے ڈھونڈ کر سامان مالک کے حوالے کیا۔

لیفٹنٹ کرنل علی عبداللہ النقابی جو مری ٹائیمز کے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ دبئی پولیس کے ڈائریکٹر ہیں ، کا کہنا ہے کہ سیاح نے 999 پر کال کی۔

محکمے نے کال وصول کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم روانہ کی جہاں پر سیاح کا قیمتی سامنان گر گیا تھا۔ میری ٹائمز باخوشی لوگوں کے مدد کی درخواست پر جاکر ان کی مدد کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق سیاح کافی زیادہ خوش تھا جب قیمتی سامان اس کے حوالے کیا گیا۔

پچھلے سال دسمبر میں ایک سیاح نے اپنا قیمتی سامان دبئی پولیس مری ٹائم ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسے واپس کر دیا تھا ، جب اس کا سامان ہٹا واٹر ڈیم میں ہیکنگ کے دوران کھو گیا تھا۔

قیمتی سامان میں ایک پرس تھا جس میں شناختی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ، گاڑی کی چابی اور دو موبائل فون شامل تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل النقبی نے سیاحوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ مہم جوئی کی سرگرمیوں میں جاتے ہوئے اپنے ذاتی سامان سے زیادہ محتاط رہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button