خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات فلائٹس: بھارت ، پاکستان سمیت 4 دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیارات پر نظر ثانی

خلیج اردو: بھارت ، پاکستان اور چار دیگر ممالک سے پھنسے ہوئے مسافر دبئی جانے کے چھ گھنٹے قبل اپنا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔

اب تک ، مسافروں کو دبئی کے لیے پرواز کی روانگی سے قبل چار گھنٹوں کے اندر منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

تاہم ، ٹریول ایجنٹوں کو منگل کے روز دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں انہیں نئے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ "آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایئر لائنز کو ایکسٹرا فلیکسیبلٹی فراہم کی جائے”۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ روانگی سے قبل چھ گھنٹے کے اندر اندر بھارت ، پاکستان ، نیپال ، سری لنکا ، نائیجیریا اور یوگنڈا سے چار گھنٹے کے اندر ہوائی اڈے کے ڈپارچر پر کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کیمطابق "ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ سالماتی تشخیصی ٹیسٹنگ پر مبنی ہو جس کا مقصد سارس-کووڈ -2 وائرل آر این اے کے لیے نیوکلک ایسڈ کی معیاری تشخیص کے لیے ہے ، جو ہوائی اڈے میں ڈپارچر والی جگہ پر کیا جانا ہے ، جس میں مسافروں اور ہوائی اڈے کی عملے کے درمیان کم از کم تعامل ممکن ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button