متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے سیاح کا حتا ڈیم میں ڈوب جانے والے قیمتی سامان نکال کر سیاح کو واپس لوٹا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ایک سیاح کی قیمتی اشیاء حتا ڈیم سے نکال لیں۔ سیاح کی قیمتی اشیاء حتا ڈیم میں اس وقت ڈوب گر کر ڈوب گئیں تھیں جب وہ ڈیم میں کشتی رانی کر رہا تھا۔

پولیس نے اس کا تمام قیمتی سامان پانی سے نکال کر سیاح کو واپس لوٹا دیا۔

سیاح کے قیمتی سامان میں اسکا پرس، جس میں شناختی کارڈ کو کریڈٹ کارڈ تھے، دو موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں شامل تھیں۔

دبئی پولیس کے سی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنا علی عبداللہ النقبی نے بتایا کہ سیاح کی جانب سے 999 پر مدد کے لیے کال کی گئی تھی، جس میں اس نے اپنے سامان کے پانی میں گر جانے کے بارے میں بتایا تھا۔

لیفٹیننٹ کرنل نے بتایا کہ کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم کو موقعے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے پلان ترتیب دینے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم کو پانی میں بھیجا تاکہ قیمتی سامان کی تلاش کی جا سکے۔

غوطہ خوروں کی ٹیم پانی کے نیچے کم روشنی ہونے کے باوجود سامان ڈھونڈنے میں کامیاب رہی۔

انہوں مزید بتایا کہ یہ مسلسل دوسرے دن دوسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اس سے گزشتہ دن بھی ایک عرب خاتون کا پرس حتا ڈیم میں گر گیا تھا، جسے کامیابی سے ڈھونڈ لیا گیا تھا۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے وہ ایسی جگہوں پر اپنے قیمتی سامان کی پہلے سے زیادہ  حفاظت کو یقینی بنایا کریں۔

قیمتی سامان مل جانے کے بعد سیاح خوش تھے اور دبئی پولیس کی جانب سے مدد ملنے پر پولیس کا شکرگزار تھے۔

Source: Gulf  News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button