خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس میں رہنے والے تمام ساتھیوں کو رجسٹر کرنے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت

خلیج اردو: دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے تمام مالکان، ڈویلپرز، پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں اور کرایہ داروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ملکیتی اور لیز پر دی گئی جائیدادوں میں شریک مقیم افراد کی تفصیلات درج کرالیں۔

دبئی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن دبئی REST ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے اور اسے "فوری طور پر زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے اندرکرلیا جانا چاہیے۔”

اپنے شریک مکینوں کو رجسٹر کرنے کے لیے، تمام مالکان، ڈویلپرز، پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں اور کرایہ داروں کو آٹھ قدمی عمل بشمول ذاتی تفصیلات اور ایمریٹس ID کی پیروی کرنی ہوگی۔

ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد، کرایہ داری کے معاہدے پر شریک مکینوں کی تفصیلات خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائیں گی۔

رجسٹر کیسے کریں؟

1. دبئی ریسٹ ایپ کھولیں اور ایپلیکیشن میں لاگ ان کریں۔ براہ کرم رجسٹر کریں اگر آپ نئے صارف ہیں۔

2. ایک "انڈوجوئل” کے طور پر اپنا کردار منتخب کریں اور فوری رسائی کے لیے UAE PASS کے ساتھ لاگ ان کریں۔

3. یو ای اے کے ذریعہ اپنی تصدیق کرائیں۔

4. ڈیش بورڈ سے، وہ پراپرٹی منتخب کریں جہاں آپ کرایہ دار/مالک ہیں۔

5. آگے بڑھنے کے لیے شریک مکینوں کا نظم کریں کو منتخب کریں۔

6۔ جائیداد میں شریک مکینوں کو شامل کرنے کے لیے "مزید شامل کریں” کو منتخب کریں جہاں آپ کرایہ دار ہیں۔

8. خاندان کے تمام ممبران کو شامل کریں جو اس پراپرٹی پر رہ رہے ہیں۔ شریک مکین کو ہٹانے کے لیے ڈیلیٹ آئیکن کو منتخب کریں اور جمع کرائیں۔

طلاق اور وراثت سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی جیسی وسیع اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر، یو ای ای نے 2020 میں غیر شادی شدہ جوڑوں یا غیر متعلقہ فلیٹ میٹ کے قانونی طور پر ساتھ رہنے کی اجازت دینے کے لیے خاندانی قوانین میں نرمی کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button