متحدہ عرب امارات

دبئی ولی عہد شیخ ہمدان نے سرکاری افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی

(خلیج اردو ) دبئی ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے سرکاری افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ کاکردگی میں بہتری سے مہیا کردہ سہولیات میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ نافذ کردہ اصلاحات کے معیار میں بہتری لائی جاسکے ۔

شیخ ہمدان بن محمد نے سرکاری افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی سربراہی کی جس کے موقعے ہر ولی عہد دبئی نے فرمان جاری کیا کہ سر کاری افسران کو چاہئے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نظرئے کو سامنے رکھتے ہوئے فراہم کردہ سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جاسکے ۔

 

شیخ ہمدان نے کہا کہ سرکاری محکمے میں کام کرنے والے اماراتی باشندے باصلاحیت ،ذہین اور ہوشیار ہیں جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں ۔ کامیابی تب ہی ممکن ہے جب محنت کو روزگار بنایا جائے اور انفرادی حیثیت سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا جائے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button