متحدہ عرب امارات

محظوظ قرعہ اندازی میں ایک لاکھ درہم کا انعام جیتنے والے سری لنکن شہری اپنی بیٹی کے خواب پورے کرنا چاہتا ہے

خلیج اردو
دبئی : 65 ویں محظوظ قرعہ اندازی نے جیتنے والے تین خوش نصیبوں کے خواب پورے کر دیئے ہیں۔ یہ خوش نصیب وہ ہیں جنہوں نے محظوظ قرعہ اندازی جیتی۔

دبئی سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ سری لنکن شہری توان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور وہ اس وقت پرجوش ہو گیا جب اسے ایک ساتھی کی جانب سے اسکرین شاٹ موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس نے محظوظ ریفل ڈرا میں اتنا بڑا انعام جیت لیاہے۔

سیلز ایگزیکٹو توان نے کہا میری اہلیہ نے اخبار میں فاتحین کی کہانیاں پڑھنے کے بعد مجھے محظوظ میں شرکت کرنے کی ترغیب دیتی رہی اور اس بات سے متاثر ہوئی کہ محظوظ ڈرا میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے ضرورت مندوں کو پانی عطیہ کیا جاتا ہے۔

اگرچہ وہ دبئی میں 16 سال سے مقیم ہیں لیکن اس نے ہمیشہ یہ مانا ہے کہ آٹھ اس کا لکی نمبر ہے اور محظوظ کے ساتھ اس کی جیت نے اس کے یقین کو ثابت کیا ہے۔

میری تاریخ پیدائش آٹھ ہے اس لیے میں نے ہمیشہ سوچا کہ یہ میری قسمت کا باعث ہے اور جب آپ میریرائفل آئی ڈی کے تمام نمبرز کو ایک ساتھ جوڑا جائے تو اس سے نمبر اٹھ بنتا ہے۔

دو بچوں کا باپ اب جیتنے والی رقم سے اپنی بیٹی کی تعلیمی خواہشات کو پورا کر سکے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی عمر تیرہ سال ہے اور وہ ایک ہونہار طالبہ ہے۔ یہ تمام رقم اس کی تعلیم پر خرچ ہوگی تاکہ وہ باقاعدہ سے پڑھ سکے۔

انہوں نے محظوظ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس کا خواب پورا کرنے میں ساتھ دیا۔

جب مجھے اپنی جیت کے بارے میں ای میل موصول ہوئی تو اسے دیکھنے کے بعد سے جو خوشی محسوس کر رہا ہوں ، میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔ میں نے پہلے اپنی بیوی کو فون کیا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خبریں شیئر کیں اور جوش میں ان کے گلے لگ گئے

65 ویں ہفتہ وار براہ راست محظوظ قرعی اندازی میں 12 فاتحین نے 1 ملین درہم دوسرا انعام بانٹ کر دیکھا، ہر ایک کو 83,333 درہم کی رقم ملی۔

26 فروری کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 9 بجے ہونے والی گرینڈ قرعہ اندازی میں 10 ملین درہم کا سب سے اوپر کا انعام ابھی باقی ہے۔

انٹری کیلئے www.mahzooz.ae کے ذریعے اندراج کرکے درہم35 میں پانی کی بوتل خرید کر قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button