متحدہ عرب امارات

روزانہ لیبر بس میں سفر کرنے والے مزدوروں کو جب رولز رائس میں شہر کی سیر کرائی گئی تو ان کے خوشی کے آنسو نکل آئے

خلیج اردو
دبئی : آٹھ بلیو کالر ورکرز کے لیے جو روزانہ اپنی لیبر بس میں کام کیلئے نکلتے ہیں، یہ ایک ایسا تجربہ تھا جس کا انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔ انہیں شہر بھر کا دورہ کرایا گیا۔ اس خوشی کا شاید وہ تصور نہیں کر پائے تھے۔

دبئی میں واقع ورلڈ سٹار ہولڈنگ نے حال ہی میں یکم مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے مزدوروں کے لیے ایک شاہی ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

7,000 ملازمین میں سے آٹھ کو ان کی شاندار خدمات کے لیے ایمپلائی ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا جنہوں نے دو دن پرتعیش لائف اسٹائل میں گزارے۔ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے ہوٹلوں میں سے ایک یعنی برج العرب کا دورہ کیا اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے قریب قیام کیا۔

تعمیراتی شعبے سے جڑے محمد منٹو اور عبدالبشر، دونوں بنگلہ دیشیوں کے لیے برج خلیفہ کی 124 ویں منزل سے دبئی کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہونا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

تمل ناڈو کے رہنے والے کپسوامی نے کہا کہ انہیں برج العرب کا اندرونی حصہ بہت پسند ہے جسے وہ ہمیشہ دور سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانی نژاد عمران خان اپنی لیبر بس کے بجائے دبئی کی سڑکوں پر رولز رائس پر سوار ہو کر خوشی سے نہال ہیں۔

اشوک کمار اور رامبھلاش چوہان دونوں ہندوستان کے اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ان خوشی کے لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ورلڈ سٹار ہولڈنگ کے چیئرمین نشاد حسین نے کہا کہ ملک کا سارا انفراسٹرکچر جس سے آج ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان کارکنوں کے پسینے کا صلہ ہے اور ہم نہیں جانتے کہ اس کے لیے ان کا شکریہ کیسے ادا کریں۔ یہ ٹور ان کا شکریہ ادا کرنے کا صرف ایک عاجزانہ طریقہ ہے۔

ورلڈ سٹار اس وقت سرخیوں میں آیا جب انہوں نے لیبر بسوں کے اندر مفت وائی فائی اور ٹیلی ویژن سکرینیں نصب کیں جبکہ ان کے پاس مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اور بھی بہت سے منصوبے موجود ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button