خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کا ریکارڈ وقت میں دنیا کا سب سے بڑا رہائشی ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو : دبئی میں الحبطور گروپ نے دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت حبطور ٹاور کی تعمیر کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ عمارت دبئی واٹر کینال کے قریب شیخ زید روڈ پر برج خلیفہ کے شاندار نظاروں کے ساتھ اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے قریب واقع ہوگی۔

ملٹی بلین درہم کا منصوبہ الحبطور سٹی کی ترقی کا حصہ ہو گا اور اعلیٰ ترین سہولیات اور پرتعیش رہائشی جگہیں فراہم کرے گا۔

حبطور ٹاور میں 81 منزلیں ہوں گی اور 3,517,313 مربع فٹ رقبے میں 1,701 کمرے پیش کی جائیں گی۔ یہ 36 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

الحبطور گروپ کے بانی چیئرمین خلف الحبطور نے اس منصوبے پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں منفرد تعمیراتی تکنیک پر فخر ہے جو اس ٹاور کو ریکارڈ وقت میں تعمیر کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

ان کے مطابق یہ ٹاور خطے میں تعمیرات کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا اور تعمیراتی شاہکار کے طور پر کام کرے گا۔

ڈویلپرز کے مطابق، پارکنگ اور کمرشل ایریاز میں پہلے سے پینٹ شدہ میٹل ڈیکنگ کا استعمال کیا جائے گا، جس سے تعمیراتی وقت میں تیزی آئے گی۔

مزید برآں، ٹاور سے کاربن کا اخراج روایتی عمارتوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوگا، جس میں 50% تک کمی ہوگی۔ الحبطور نے ٹاور کی ترقی کے ایک اہم جز کے طور پر ان پائیدار طریقوں کی تعریف کی۔

الحبطور گروپ متحدہ عرب امارات، چین، ہندوستان اور یورپ کے بڑے کھلاڑیوں سے بولی حاصل کرنے کے بعد مہارت کی بنیاد پر پروجیکٹ کے ٹھیکیدار کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button