خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کی ایمریٹس ائیرلائن نے 8,000 درہم نقد انعام کی پیشکش کی افواہوں کی تردید کردی

خلیج اردو: ایمریٹس ایئرلائن نے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ واٹس ایپ پر گردش کرنے والے آن لائن مقابلوں میں حصہ نہ لیں۔

ایک ویب سائٹ کا لنک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش میں ہے جو کلک کرنے پر، صارفین کو دبئی ایئر لائن کے بارے میں سروے والے صفحہ پر لے جاتا ہے۔

ویب سائٹ کہتی ہے کہ "ایمریٹس مداحوں کی سرگرمیوں کو واپس شروع کرنیکا موقع دے رہی ہے! سوالنامے کے ذریعے، آپ کو 8,000 درہم حاصل کرنے کا موقع ملے گا”

ایئر لائن نے گلف نیوز کو ایک بیان میں بتایا کہ "ایمریٹس اس بات سے آگاہ ہے کہ نقد رقم دینے کے حوالے سے آن لائن مقابلے گردش کر رہے ہیں۔” تاہم، یہ کوئی سرکاری مقابلہ نہیں ہے اور ہم اس سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایمریٹس کا تمام مواد ہمارے آفیشل چینلز پر پوسٹ کیا جاتا ہے، مزید برآں ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بلیو ٹک کا نشان بھی لگا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button