متحدہ عرب امارات

نیا سال : دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق وہ تبدیلیاں جنہیں جان کر آپ غیر ضروری تکلیف سے بچ سکیں گے اور روزمرہ زندگی میں سفر آسان رہے گا

خلیج اردو
دبئی : نئے سال میں متحدہ عرب امارات کی پبلک ٹرانسپورٹ سے جڑے مختلف سہولیات کے اوقات کار مین تبدیلی کی گئی ہے۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے اور نئے شیڈول بھی جاری کیے ہیں۔

یہ اعلان 26 دسمبر کو آر ٹی اے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
اوقات کار میں تبدیلی کیوں کی گئی ہے؟
7دسمبر کو متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ وہ ساڑھے چار دنوں پر مشتمل نئے ہفتے کی شروعات کررہا ہے جہاں جمعہ کو آدھا دن کام ہوگا اور ہفتہ ، اتوار کی چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے اعلان کیا گیا کہ اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
اس اعلان کے بعد مختلف سرکاری محکموں ، نجی کمپنیوں ، بنک اور اداروں نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے خوش آئیند قرار دیا ہے۔

نئے پبلک ٹائمنگ کا اطلاق کب سے ہوگا؟
آر ٹی اے کے اعلان کے بعد نئے آفیشل ورکنگ سسٹم کا آغاز پیر تین جنوری سے ہوگا۔
دبئی میٹرو :
دبئی میٹرو میں ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات تک صبح 5 بجے سے دوپہر 1:15 تک کام میں ہونگے جبکہ ہفتے کا دن سرکاری چھٹی کے طور پر ہوگا۔

دبئی ٹرام :
دبئی ٹرام سروس پیر سے ہفتے تک کیلئے صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اتوار کو ٹرام سروس صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک سروسز دے گی۔
مفت پبلک پارکنگ :
کسی اگلے نوٹس کے اجراء تک مفت پارکنگ جمعہ کو ہی رہیں گی اور کسی سرکاری چھٹی پر پارکنگ مفت ہوگی۔

آر ٹی اے کے مرکزی دفاتر :
آر ٹی اے کے بنیادی دفاتر پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ اس حوالے سے ہفتے اور اتوار جو ویک اینڈ کی چھٹی رہے گی۔ اس حوالے سے صبح 7.30 سے شام 3.30 تک اوقات کار رہیں گے۔ جمعہ کو یہ اوقات صبح 7.30 سے دوپہر بارہ بجے تک رہیں گی۔
سروسز سنٹرز اور ٹیسٹنگ سنٹرز :
وہیکل ٹیسٹنگ سنٹرز جنہیں عام طور پر ٹیکنکل سنٹرز بھی کہا جاتا ہے ، اتوار سے جمعرات تک کیلئے کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو وہ شام 4 بجے سے 9 بجے تک کام کریں گے جبکہ ہفتے کے دن ان کی چھٹی ہوگی۔

کسٹمر خوشحالی مراکز :
آر ٹی اے کسٹمر ہیپی نس سنٹرز پیر سے جمعرات تک ہوں گے اور یہ صبح اٹھ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو عوامی چھٹیاں قرار دیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو صبح اٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک رہیں گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button