متحدہ عرب امارات

دبئی میں فری پارکنگ کا اعلان ٹرانسپورٹ ٹائمنگ میں ردوبدل

عید الاضحی کی چھٹیوں کے لحاظ سے نیا ٹائم ٹیبل ترتیب دے دیا گیا

( خلیج اردو ) دبئی میں عید الاضحی کی چھٹیوں کے لحاظ سے فری پارکنگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ ٹائمنگ میں ردوبدل بھی کردیا گیا ہے ۔

آر ٹی اے نے بیان جاری کیا ہے کہ دبئی میں تمام پبلک پارکنگ مفت ہوگی جبکہ ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینل پر پارکنگ فیس وصول کی جائے گی ۔

آر ٹی اےکے مطابق اس حکم کا اطلاق 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوگا جبکہ 3 اگست سے پرانے پیکج کے تحت فیس کی وصولی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میٹرو سٹیشن ریڈ لائن جعمرات صبح 5 بجے سے جمعہ 1 اے ایم تک چلے گی جبکہ جمعہ کے دن 10 اے ایم سے 1 اے ایم تک چلائی جائے گی ۔ ہفتہ کے دن صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلے گی ۔

گرین میٹرو لائن جعمرات 5 بجے سے جمعہ 1 اے ایم تک ۔جبکہ جمعہ کے دن 10 اے ایم سے 1 اے ایم تک جبکہ ہفتہ کے دن صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلائی جائیگی ۔

سروس سینٹرز جعمرات سے 2 اگست اتوار تک بند رہے گی جبکہ پیر کے دن ڈیوٹی دوبارہ شروع کی جائے گی ۔ سمارٹ کسٹمر سینٹرز جو اوم رمول ، دیرہ، آل برشا، آل منارہ، آل کفف، آل تاور اور آر ٹی اے  ہیڈ آفس چھٹیوں میں بھی کام کرتے رہنگے ۔

دبئی ٹرم جعمرات 6 اے ایم سے جمعہ 1 اے تک جبکہ جمعہ 9 اے ایم سے ہفتہ 1 اے ایم تک چلے گی جبکہ ہفتہ تا پیر 6 اے ایم سے 1 اے ایم تک چلائی جائیگی ۔

دبئی بس سروس سٹیشن گولڈ سوپ صبح 4 بجے سے 12 بجے تک جبکہ گوبیبہ 4 بجے سے 1 اے ایم تک کھولی رہیگی ۔ سطوہ اسٹیشن صبح 5 سے رات 11 بجے تک جبکہ القوصیص صبح 4 سے 1 اے ایم تک ،القوص اسٹیشن صبح 5 سے رات 11 تک جبکہ جبل علی اسٹیشن صبح 5 سے رات 12 تک کھولے رہنگے ۔

میٹرو لنک بس سروس صبح 5 سے 1 سے ایم تک کھولی رہیگی جن میں رشیدیہ، مال آف امارات، ابن بطوطا، دبئی مال برج خلیفہ، ابو خیل اور ایتسلات شامل ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button