متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے باہر لگوائی گئی ویکسین کو ابھی الحوسن اپلیکیشن پر رجسٹر کریں

خلیج اردو
09 نومبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں ویکسین کیلئے سرکاری طور پر تفصیلات کی رجسٹر کرنے کیلئے موجود الحوسن اپلیکیشن ان افراد کی تفصیلات خودکار طور پر رجسٹر کرتے ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوائے ہوں۔

اگر آپ یو اے ای کے باہر ویکسین لگوا چکے ہوں تو آپ یقینی بنائیں کہ اس کی تفصیلات الحوسن اپلیکیشن پر موجود ہوں۔ ایسے میں جب ابوظبہی کے مختلف عوامی مقامات میں داخلے کیلئے یہ لازمی قرار دی گئی ہے۔

ابوظبہی میں سرکاری ہیلتھ ریگولیٹر ابوظبہی پبلک ہیلتھ سنٹر نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسینشن کی تمام تفصیلات الحوسن اپلیکیشن پر ڈال دیں۔

متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ ویکسین
متحدہ عرب امارات سے باہر موصول ہونے والی کرونا ویکسینیشن کو رجسٹریشن کیلئے سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے جو ویکسین لگوائی ہے وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام اور عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منظور شدہ ویکسین میں شامل ہے۔

مذکروہ بالا اداروں سے منظور شدہ ویکسین کی فہرست درج ذیل ہے۔
فائرز فائیو ٹیک ، سینوفارم ، ہیاٹواکس ، سپوتنک فائیو ، آکسفورڈ آسٹرزینیکا ، موڈرینا ، کوویشیلڈ ، جونسن اور سینویک منظورشدہ ویکسین ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ ویکسینیشن یکم اکتوبر 2020 کے بعد لی گئی ہوں۔

درکار تفصیلات
جو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آپ پیش کرتے ہیں ان میں معلومات کے کچھ حصوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔ اس میں ویکسین حاصل کرنے والے کا نام، ویکسین وصول کرنے والے کی شناخت کا یونیفائیڈ نمبر، ویکسین کا نام، بےیچ یا لاٹ کا نمبر، ملک کے نام کے ساتھ ویکسینیشن کی تاریخ اور مقام وغیہرہ جیسے معلوم شامل ہیں۔

تصدیق کا عمل یا اجازت
ابوظہبی میں کسی مجاز طبی مرکز پر طبی تشخیص کی غرض سے جائیں۔ کسی بھی ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) کے کلینک، یا ہیلتھ کیئر سنٹر جاکر ویکسینیشن کے اندراج کیلئے حکام سے اجازت کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایک بار جب آپ ویکسینشن کی رجسٹریشن کر لیتے ہیں ، آپ کے اپلیکیشن میں رنگ اور کوڈ اسٹیٹس دیکھائی دے گا۔ گرین پاس کو الحوسن اپلیکیشن میں گرین کلر کے ساتھ دیکھایا جائے گا جس پر آپ کو ابوظبہی میں عوامی مقامات تک رسائی حاصل ہوگی۔

اگر الحوسن میں آپ کا اسٹیٹس سرخ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ متعلقہ شخص کرونا وائرس کے مثبت ہونے کا شکار ہے۔ اس حوالے سے محکمے کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔
Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button