متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی 5 چھٹیاں متوقع

 

خلیج اردو آن لائن:

اس سال متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الفطر کی پانچ چھٹیاں حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کیونکہ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق ماہ رمضان پورے 30 دنوں کو ہونے کی توقع ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ رمضان کا آخری روزہ 12 مئی بروز بدھ کو ہوگا۔ لہذا 13 مئی کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

حکومت انسانی وسائل کے ادارے کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گیں۔

لہذا اگر رمضان 30 دنوں کا ہوا تو یو اے ای کے رہائشیوں کو 5 چھٹیاں نصیب ہوں گیں، 29 رمضان سے 3 شوال تک یعنی 11 مئی سے 15 مئی بروز ہفتے تک۔

اور اگر رمضان 29 دنوں کا ہوا تو 4 چھٹیاں ہوں گیں۔ یعنی 29 رمضان سے 3 شوال یعنی 11 مئی سے 14 مئی بروز جمعہ تک۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button