متحدہ عرب امارات

نماز عید الاضحی کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا اہم اعلان۔

(خلیج اردو ان لائن نیوز)

نمازِ عید الاضحی کے بارے میں متحدہ عرب امارات حکومت کا اہم اعلان۔

تمام مساجد میں نمازی 30 فیصد گنجائش کے ساتھ عید کی نماز ادا کرسکیں گے۔اس کے علاوہ کم سے کم 2 میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ پیر ، 3 اگست سے متحدہ عرب امارات کی مساجد 50 فیصد صلاحیت سے کام کر سکتی ہیں۔ نمازیوں کو ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

یکم جولائی کو مساجد کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد سے 30 فیصد نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی جارہی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے اس سے قبل سرکاری شعبے کے لئے چار روزہ عید الاضحی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ وقفہ 30 جولائی بروز جمعرات سے اتوار 2 اگست تک ہوگا۔
بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button