خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپر سیل، خریداروں کیلئے 90 فیصد رعایت

خلیج اردو: دبئی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپراسٹورز نے خریداروں کے لیے تمام اشیا پر 90 فیصد تک رعایت دے دی ہے جسکی وجہ سے اسٹورز کے باہر گاہکوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں

مقامی میڈیا کے مطابق سپر سٹورز کی جانب سے لگی سپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران خریداروں کو اشیا 90 فیصد تک سستی فروخت کی جارہی ہیں۔

سیل سے مستفید ہونے کے لیے اسٹورز کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ان سٹورز میں کافی ضروریات زندگی کا سامان شامل ہے جن پر سیل لگی ہے، اور یا ان کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں ملبوسات، الیکٹرونکس، بچوں سے متعلق اور دیگر ضروری اور روزمرہ استعمال کی چیزیں شامل ہیں۔

شاپنگ کیلئے آئے افراد کا کہنا ہے کہ اس سپر سیل سے سب کو عید الاضحیٰ کو اچھے طریقے سے منانے کا موقع مل جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button