متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان بھارت اور دیگر چار ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ قانون میں نرمی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستان بھارت اور دیگر چار ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے قوانین میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

ایمریٹس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اب متحدہ عرب امارات کا ویلیڈ ویزا رکھنے والے تمام مسافر اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ یاد رہے  کہ اس سے پہلے تمام مسافروں کے لیے اپنی روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی تھی۔ تاہم اب اس وقت میں دو گھنٹوں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "متحدہ عرب امارات کا ویلیڈ رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو دبئی کا اور دبئی سے بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا کا سفر کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم انہیں روانگی سے 6 گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا”

ایمریٹس کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں کو خبردار کیا گیا کہ روانگی سے پہلے ریپڈ پی سی آر کی جگہ پر "ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا”۔

مزید برآں، ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مسافروں کے پاس سفر سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ  دیگر تمام شرائط ویسی ہی رہیں گیں اور ان پر عمل کرنا ہر مسافر کے لیے لازم ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button