متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: عوامی مقامات میں داخلے کے حوالے سے نئے پروٹوکولز کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں 20 اگست سے عوامی مقامات پر صرف انہی افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ الہسن ایپ پر اسٹیٹس چیک کیا جائے گا۔ جس کے حوالے سے حکام نے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

·        الہسن ایپ پر ویکسینیٹڈ ہونےکے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ویکسین کی دوسری خوراک لگوانےکے 6 مہینوں کے بعد لگوانی ہوگی۔

·        تاہم، ایسےافراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک 6 سے بھی زیادہ عرصہ پہلے لگوائی تھی 20 ستمبر کو انکا اسٹیٹس گرے کرنے سے پہلے انہیں 1 ماہ کی رعایتی مدت دی جائے گی۔

·        ویکسین کے ٹرائل میں شرکت کرنے والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے سے استشنا دی گئی ہے۔

درج بالا ہدایت ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ کمیٹی کی جانب ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 20 اگست سے ابوظہبی کے عوامی مقامت میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔

اس عمل پر عمل در آمد کے لیے الہسن ایپ کے گرین پاس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔ گرین پاس اس وقت ایکٹیو ہوتا جب ویکسین لگوانے والے افراد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرواتےہیں اور یہ اسٹیٹس 30 دن تک سبز رہتا ہے۔ جبکہ ایسے افردا جن کو ویکسین لگوانے کی شرط سے رعایت دی گئی ہے اگر وہ پی سی آر ٹیسٹ کرواتےہیں تو ان کا اسٹیٹس بھی گرین ہوجائے گا لیکن صرف 7 دنوں کے لیے۔  لہذا گرین پاس کے حامل افراد کو عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو بھی عوامی مقامات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ایسے افراد جنہوویکسین نہ لگوانے والے اور الہسن ایپ پر سرمائی اسٹیٹس کے حامل افراد کو عوامی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کمیٹی کی جانب سے مزید اعلان کیا گیا ہے کہ جن کو حال ہی میں رہائشی پرمٹ جاری کیے گئےہیں ان کے پاس ویکسین لگوانے کے لیے 60 دنوں کو وقت ہے۔ مزید برآں، درج بالا شرائط کا اطلاق ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد پر بھی ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button