عالمی خبریں

ترکی: آگ بھجانے والے جہاز گر کر تباہ، آٹھ افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

روس کی جانب سے ہفتے کے روز کہا گیا ہے کہ ترکی میں لگی آگ بھجانے کے دوران روس کا فائر بامبر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں اداروں کے  مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں 5 روسی سروس مین اور تین ترکش ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ بی 200 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز ترکی کے جنوبی شہر میں واقع شہر ادانہ میں گر کر تباہ ہوا۔ یاد رہے کہ جولائی میں روس کی جانب ترکی میں لگی آگ بھجانے میں مدد کے لیے بی 200 طیارے بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button